ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کمٹہ میونسپالٹی کے صدر اور نائب صدر نے دیا استعفیٰ

کمٹہ میونسپالٹی کے صدر اور نائب صدر نے دیا استعفیٰ

Wed, 04 Oct 2017 19:07:55    S.O. News Service

کمٹہ، 4اکتوبر (ایس او نیوز) کمٹہ میونسپالٹی کے صدر سنتوش نائک اور نائب صدرمسز داکشاینی اریگا نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ پتہ چلا ہے کہ ان دونوں نے منگل کی شام کو اپنا استعفیٰ اسسٹنٹ کمشنر کے حوالے کیا ہے۔

بتایاجاتا ہے کہ کانگریس اور جے ڈی ایس کے درمیان مصالحت کے نتیجے میں جے ڈی ایس کے سنتوش نائک کو میونسپالٹی صدر اور کانگریس کی داکشاینی کو نائب صدر کا عہدہ دیا گیا تھااور شرط یہ طے پائی تھی کہ نصف میعاد کے بعد سنتوش نائک صدارت کا عہدہ کانگریس کے لئے چھوڑیں گے۔ اس دوران حالات بدل گئے اور سابق ایم ایل اے دنکر شیٹی نے جیسے ہی بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تو سنتوش نائک بھی ان کے ساتھ بی جے پی میں شامل ہوگئے اور عہدہ چھوڑنے کے اپنے وعدے سے مکرنے لگے۔ لیکن پتہ چلا ہے کہ کانگریس کے اراکین ہرمیٹنگ میں سنتوش نائک سے عہدہ چھوڑنے کا تقاضا کیا کرتے تھے۔ بالآخر سنتوش نائک نے اپنا استعفیٰ پیش کردیا ہے اور ساتھ میں نائب صدر کے عہدے سے کانگریس کی داکشاینی نے بھی اپنے عہدے مستعفی ہوگئی ہیں۔


Share: